سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ایک غیر مقامی شخص کی موت جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فروٹ منڈی سوپور میں ایک ٹرک زیر نمبر PB0A6AU – 2925 میں دو غیر مقامی افراد کو منگل کی صبح بے ہوش پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو اٹھا کر سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جب کہ دوسرے کو علاج کے لئے داخل کیا گیا۔ Punjab resident dies in Sopore
متوفی کی شناخت اشونی کمار کے بطور ہوئی ہے جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کی شناخت راکیش کمار ولد امر ناتھ ساکنان گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور ایسا لگتا ہے کہ یہ گیس اخراج ہونے کا واقعہ ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Guard Dies Due To Gas Poisoning Suffocation:زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے سیکیورٹی گارڈ کی موت
یو این آئی