شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے کی سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے اس حوالے سے التماس کیا لیکن آج تک سڑک پر تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا۔
لوگوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں کئی بار محکمہ آر اینڈ بی سے رجوع کیا تاہم افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: فروٹ منڈی میں پانی کی قلت
لوگوں نے بتایا کہ جب بھی انتخابات میں سیاسی لیڈران گاؤں کا دورہ کرتے ہیں تو بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، لیکن اس کے بعد کوئی یہاں نہیں آتا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔