ETV Bharat / state

سوپور: ڈاکٹر پر لاپروائی کا الزام - SOPORE MOTHER AND CHILD HOSPITAL

بچہ کے لواحقین نے سوپور زچہ بچہ ہسپتال کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے ان کے بچہ کی موت واقع ہوئی۔

سوپور: ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام
سوپور: ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام
author img

By

Published : May 28, 2021, 12:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور قصبہ میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک بچہ ماں کی پیٹ میں انتقال کرگیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے بچہ کے لواحقین نے سوپور زچہ بچہ ہسپتال کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے ان کے بچہ کی موت واقع ہوئی جبکہ انہوں نے ایمرجنسی میں اپنی بیٹی کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کر کے اس کی جان بچائی۔

سوپور: ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مبینہ لاپروائی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوپور میں اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب آخری لمحہ میں حاملہ خاتون کو نجی ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ تک حاملہ خاتون کا علاج سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوتا ہے لیکن نویں ماہ میں انہیں نجی ہسپتال کا رخ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

جب میڈیا کے نمائندوں نے بی ایم او سوپور ذو الفقار احمد سے یہ سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جاے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.