شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسند کے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔ ان پر لکھا گیا ہے کہ متعلقہ عسکریت پسندوں کی اطلاع دینے والے شخص کو دس لاکھ نقدی انعام سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں دو روز قبل عسکریت پسندوں نے دن دھاڑے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ازجان ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ یہ حملہ لشکر طیبہ نے انجام دیا۔
حملہ کے بعد پورے علاقہ میں پولیس، فوج اور سی سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک تلاشی کارروائی چلائی لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
اسی تناظر میں آج سوپور میں فورسز نے سرگرم عسکریت پسندوں کے فوٹو چسپاں کئے ہیں جن پر ان کی شناخت یا ان کے حوالے سے اطلاع دینے والے کو دس لاکھ انعام سے نوازا جائے گا۔
ان پوسٹرز پر فون نمبرات بھی گئے گئے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کے حوالے سے خبر دی جا سکتی ہے۔