ETV Bharat / state

سوپور: فوج کی گشتی پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فوجی زخمی - سوپور عسکری حملہ

ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

سوپور: فوج کی گشتی پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک فوجی زخمی

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 5:05 PM IST

Updated : Aug 12, 2020, 5:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں بدھ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ہائیگام علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فوج کی 15 گڑوال سے وابستہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

سوپور: فوج کی گشتی پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک فوجی زخمی
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک
تاہم بارہمولہ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک ایک گھنٹے تک معطل رہا۔

فوج نے بھی اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا عسکریت پسندوں نے فوج کی کیو آر ٹی ٹیم پر فائرنگ کی۔ ٹیم بارہمولہ سے گلمرگ کی جانب جا رہی تھی اور ترمگنڈ کے مقام پر ان پر حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ تلاشی مہم جاری ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2020, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.