ETV Bharat / state

کشمیری گلوکار پریشان کُن حالات کا شکار - حوصلہ افزائی اور پذیرائی

پہاڑی قصبہ اوڑی سے تعلق رکھنے والا کشمیری نوجوان گلوکار گاڑیوں کی صاف صفائی سے روز مرہ کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

کشمیری گلوکار گاڑیاں صاف کرکے ضروریات کو پورا کرنے پر مجبور

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:07 PM IST

ضلع بارہمولہ کے پہاڑی علاقہ چندواڑی، اوڑی سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے طالب علم جاوید احمد ریب اسٹار بننے کے خواہاں ہیں۔

پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ ریب سنگنگ کی مشق کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں۔ تاہم جاوید اور انکے اہل خانہ سرکار اور انتظامیہ سے نالاں ہیں کہ ’’کشمیر میں موجود ہنر کی قدر نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘

کشمیری گلوکار گاڑیاں صاف کرکے ضروریات کو پورا کرنے پر مجبور

بیس سال کے جاوید احمد 15 برس کی عمر سے ہی گلوکاری کی طرف مائل ہوئے اور قومی سطح پر ’’انڈیا گاٹ ٹیلنٹ‘‘ میں بھی حصہ لیکر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اپنے گھر میں ویڈیوز تیار کرکے انہیں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے والے جاوید اس وقت اوڑی میں ایک سروس سنٹر پر گاڑیوں کی صاف صفائی کا کام کرکے اپنی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جاوید نے کہا کہ انہیں والدین اور دوست احباب سے بھی انہیں حوصلہ افزائی اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

’’انڈیا گاٹ ٹیلنٹ‘‘ کے آڈیشن میں جاوید احمد تیسرے رائوڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم انہوں نے شکایت کی کہ ممبئی میں اس دوران انہیں کافی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جاوید کے مطابق ’’اگر ایک اچھا پلیٹ فارم ملے اور سرکار کشمیر میں موجود ٹیلنٹ کی قدر کرے تو کشمیری نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا سکتے ہیں۔‘‘

بہر حال، ضرورت اس امر کی ہے کہ جاوید احمد جیسے متعدد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرکے صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.