بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار کے نورکا گاؤں سے تعلق رکھنے والی بتول زہرہ نے پہاڑی زبان میں رام بجھن گایا ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔بتول زہرا کے والد بھی ایک پہاڑی گلوکار ہیں اور اپنے علاقے میں وہ کافی مشہور ہیں، اور اب ان کی بیٹی نے پہاڑی زبان میں رام بھجن گا کر انٹرنٹ میں دھوم مچا دی ہے۔
-
#WATCH | Jammu and Kashmir: Batool Zehra, a college Ist year student from Uri sings Ram bhajan in Pahari language to connect J&K with the Ram Mandir Pran Pratishtha ceremony, to be held on 22nd January in Ayodhya, UP. pic.twitter.com/Fla4BiCh9u
— ANI (@ANI) January 15, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Jammu and Kashmir: Batool Zehra, a college Ist year student from Uri sings Ram bhajan in Pahari language to connect J&K with the Ram Mandir Pran Pratishtha ceremony, to be held on 22nd January in Ayodhya, UP. pic.twitter.com/Fla4BiCh9u
— ANI (@ANI) January 15, 2024#WATCH | Jammu and Kashmir: Batool Zehra, a college Ist year student from Uri sings Ram bhajan in Pahari language to connect J&K with the Ram Mandir Pran Pratishtha ceremony, to be held on 22nd January in Ayodhya, UP. pic.twitter.com/Fla4BiCh9u
— ANI (@ANI) January 15, 2024
بتول زہرہ اُوڑی کالج کے سال اول کی طالبہ ہے۔رام بھجن گانے پر بتول زہرہ کہتی ہیں، "میں نے بالی وڈ کے گلوکار جبین نوتیال کا ایک بجھنا سنا اور مجھے بہت پسند آیا۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ ہندی میں ہو سکتا ہے تو پہاڑی زیان میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ میں نے اسے پہاڑی زبان میں لکھا اور بعد میں اسے گایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بھی مجھے مبارکباد دے دی ہیں۔
مزید پڑھیں:
بتول زہرہ نے کہا 'کہ میں سعید برادری سے ہوں اور امام حسینؑ نے ہمیں اپنی قوم سے محبت کرنا سکھایا۔تمام برادریوں کے لوگ ہمارے بھائی بہن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہندوؤں کا احترام کرنا چاہیے اور ہندوؤں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور بھگوان رام اپنی خوبیوں کی وجہ سے انسانوں میں سب سے اعلیٰ تھے'واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 22 جنوری کو رام مندر میں رام للا کی مورتی نصب کریں گے۔ مندر کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ تقریب کے لیے تمام برادریوں کے 4000 سادھوؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔