ETV Bharat / state

MC Sopore Chairman on Developmental works: زیر تعمیر پل جلد مکمل کیے جائیں گے، ایم سی سوپور چیئرپرسن - ایم سی سوپور کی چیئرپرسن تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ایم سی سوپور کی چیئرپرسن نے قصبہ سوپور کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل میں انجام دئے جا رہے کاموں کی بھی تفاصیل شیئر کی۔ MC Sopore Chairman on visits Sopore Areas

زیر تعمیر پل جلد مکمل کیے جائیں گے، ایم سی سوپور چیئرپرسن

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 3:21 PM IST

زیر تعمیر پل جلد مکمل کیے جائیں گے، ایم سی سوپور چیئرپرسن

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں میونسپل کونسل، سوپور، کی چیئرپرسن مسرت کار نے سوپور میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ محکمہ آر اینڈ بی کے افسروں کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد محکمہ جات کے ساتھ وابستہ افسران بھی موجود تھے۔ کار نے سوپور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا۔MC Sopore Chairman Reviews Developmental works

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل سوپور کی چیئرپرسن، مسرت کار، نے بتایا کہ انہوں نے سوپور کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا لینے کی غرض سے مقامی باشندوں، عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوپور میں رواں برس کافی ترقیاتی کام انجام دئے جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی سوپور کو ایک خوبصورت شہر بنانے کے حوالہ سے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

مسرت کار نے مزید کہا کہ ’’سوپور کے ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران استحصال ہوا ہے اور جو بھی حکمران یہاں آیا اس نے سوپور کے لوگوں کو دھوکہ دیکر ووٹ بٹورے تاہم ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’جب بھی الیکشن منعقد ہوتے ہیں مفاد پرست سیاست دان لوگوں سے ووٹ بٹور کر دوبارہ پلٹ کر عوامی مشکلات کے ازالہ کے لیے متعلقہ علاقوں کا رخ بھی نہیں کرتے۔‘‘

مزید پڑھیں: Dilapidated Roads in sopore سوپور کے رہائشی خستہ حال سڑکوں کے سبب پریشان

کار نے دعویٰ کیا کہ ’’گزشتہ چند برسوں سے سوپور میں تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہو رہے ہے، کیونکہ موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل سے نہ صرف بخوبی واقف ہے بلکہ ان مسائل کے ازالہ کے لیے سنجیدہ اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے آئندہ منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے: ’’سوپور میں کلاک ٹاور اور اس کے متصل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ برسوں سے زیر تعمیر پل بھی جلد ہی مکمل کرکے عوام کے نام وقف کر دئے جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.