شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کی ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے تحصیل کریری کے کنڈی کچھہ مقام بلٹ کا دورہ کر کے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور سینیئر سیاستدان مظفر حسین بیگ نے سفینہ بیگ کے ہمراہ اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب بھی کیا، کنونشن کا مقصد ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنا تھا اس پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ Muzaffar Baig on final delimitation award
پانچ اگست 2019 کے بعد اپنی پہلی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظفر بیگ نے کہا کہ حتمی حد بندی ایوارڈ میں بہت سی غلطیاں کی گئی ہیں۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'حکومت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ لوگ گورنر راج سے پریشان ہیں اور عوام کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے تاکہ طویل عرصے سے زیر التوا مسائل کو حل کیا جاسکے۔' Muzaffar Baig Visits Baramulla
انہوں نے مزید بتایا 'جو وادی کشمیر کے اندر کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پنڈت برادری کے لوگوں کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے یہ بالکل غلط اور قابل مذمت بات ہے یہاں پر عام لوگوں کا بے گناہ قتل عام کیا جارہا ہے اس پر فوری طور روک لگنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ جو گورنر انتظامیہ کی طرف سے ڈیلمٹیشن تیار کیا گیا وہ ناقابل منظور ہی نہیں بلکہ ناقابل برداشت ہیں۔ 'Muzaffar Baig on killing of Kashmiri pandit
- یہ بھی پڑھیں : Baramulla DDC Chairperson holds Public Darbar: ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ نے عوامی دربار منعقد کیا