ETV Bharat / state

بارہمولہ: مٹی کے تودے گرنے سے کئی خاندان متاثر

تحصیلدار اوڑی سید کرشید احمد نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اہل خانہ کو قریب سے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

many families suffered
کئی خاندان متاثر
author img

By

Published : May 19, 2021, 7:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار میں مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے کئی خاندان متاثرہ ہوئے ہیں۔ یہاں رہ رہے 23 خاندان اوڑی کے گاؤں زمبورپٹن منتقل ہو گئے۔

many families suffered
کئی خاندان متاثر
زمورپتن کے سرپنچ نور حسین شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گذشتہ رات سے ہی کالا پہاڈ سے مٹی کے تودے گرے جس سے علاقے میں تباہی مچ گئی۔ انہوں نے کہا ، '23 کنبے قریبی گھرانوں میں منتقل ہو چکے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا، 'گزشتہ کچھ عرصے میں، گیلے موسم کے دوران زیادہ تر مکانات پتھراؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں'۔ انہوں نے ڈی سی بارہمولہ سمیت انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پتھراؤ روکنے کے لئے کچھ اقدامات کریں۔ ورنہ یہ کبھی بھی جان لے سکتے ہیں۔ تحصیلدار اوری سید کرشید احمد نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اہل خانہ کو قریب سے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
many families suffered
کئی خاندان متاثر

یہ بھی پڑھیں: اوڑی کے بالائی علاقوں میں برفباری

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ نائب تحصیلدار اور پٹواری کو ہدایت کی ہے۔

ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ پولیس ٹیم اور سول ڈیفنس ٹیم پہلے ہی بچاؤ اور آگاہی کے لئے موقع پر پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کے علاقے کو گھیرے میں نہ لانے کے لئے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے کیونکہ 17 اور 18 مئی کی درمیانی شب میں سلائیڈنگ ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.