سوپور:مسلسل چند سالوں سے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ اور سوپور میں محکمہ آر اینڈ بی نے کافی جگہوں پر سڑک بنائی ہے اور اس ضمن میں سوپور کے مختلف علاقوں میں Macadamization کا کام شدت سے چل رہا ہے۔دراصل سوپور کے ساتھ ساتھ زینگیر، رفیع آباد کے دور افتادہ علاقوں میں محکمہ آر اینڈ بی کے ساتھ ساتھ (پی ایم جی ایس وائی) نے ان علاقوں میں رابطہ سڑکوں کو تعمیر کیا اور اس سے عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوا۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم کافی خوش ہے،کیونکہ سرکار کافی دور دراز علاقوں کے ساتھ ٹاون میں کام کر رہی ہے۔
لوگوں نے کہا کہ سڑک بننے سے ان کے مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ کیونکہ جو وقت کے حکمران تھے۔ انہوں نے ہمارا کوئی بھی کام نہیں کیا ہے اور ہم اب سرکار اور محکمہ آر اینڈ بی کا شکریہ ادا کرتے ہے، کہ انہوں نے اس علاقے میں کام شروع کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر ہم گزشتہ دس سالوں کی بات کرے جب کشمیر میں سرکار ہوا کرتی تھی۔ لیکن جو حکمران تھے انہوں نے ہمارے ساتھ کافی ناانصافی کی کیونکہ ہمارا کوئی بھی کام نہیں ہوتا تھا۔ کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے حکمران صرف ووٹ لیتے تھے اور کام کبھی بھی نہیں کرتے تھے۔ لیکن موجودہ وقت میں سرکار اور ایل جی انتظامیہ نے ہمارے کافی کام کیے اور ہم کافی خوش ہیں۔ انہوں نے سرکار سے گزارش کی کہ مستقبل میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہیے۔ کیونکہ اس سے لوگوں کے مشکلات دور ہوتے ہیں۔