جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی اور بونيار میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے انتظامیہ نے سب ڈویژن اوڑی کے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'جو لوگ لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اوڑی کے داورین گنگل، لگما، بانڈے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے۔
ان علاقوں میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ دیکھنے کو نہیں ملا اوردکانیں بھی بند نظر آئی۔