ETV Bharat / state

ہسپتال کی بحالی کے لیے احتجاج - سوپور قصبہ کے بوٹینگو علاقے کے مقامی لوگوں نے آج حکومت کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو علاقے کے مقامی لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہستپال کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

local residents protest for primary health centre reopening
ہسپتال کی بحالی کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 10:54 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو علاقے کے مقامی لوگوں نے آج حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پرائمری ہلیتھ سینٹر بوٹینگو کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ہسپتال کی بحالی کے لیے احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ '13 برس گزرنے کے بعد بھی پرائمری ہلیتھ سینٹر سے میں سہولیات کا فقدان ہے۔'

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے زینگیر کے بوٹینگو گاؤں میں پرائمری ہلیتھ سینٹر 13 برس گزرنے کے بعد بھی آج تک عوام کے نام وقف کرنا باقی رہ گیا ہے۔'

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنہ 2007 میں محکمہ صحت کی طرف سے سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس پر تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں لیکن آج تک اس پرائمری ہلیتھ سنٹر کو ابھی تک بے بنیاد وجوہات پر بند رکھاگیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے آج صبح سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے خلاف نعرہ بازی کی اور ہسپتال کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا'۔

عام لوگوں کے علاوہ بچوں نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اس ضمن میں اوقاف کمیٹی بوٹینگو نے کہا کہ ہم کئی بار محمکہ کے پاس گے لیکن آج تک کسی نے ہماری نہیں سنی۔ آج ہم اپنی حق کی آواز کے لیے راستے کو بند کرنے پر مجبور ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو جلد از جلد بحال کیا جائے'۔

اوقاف کمیٹی کے ایک ممبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ محکمہ صحت نے اس سنٹر کے لیے ای سی جی مشین اور ایکس رے مشین بھی دی ہے لیکن بد قسمتی کی وجہ سے اس سنٹر کو عوام کے نام وقف نہیں کیا۔'

لوگوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے زینگیر کے عوام کے ساتھ ہر وقت سوتیلی سلوک کیا جاتا ہے۔ ہمیں معمولی ٹسٹ کے لیے سوپور سب ہسپتال یا بانڈی پورہ ہسپتال کا رخ کرنا پڑھتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.