شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اوڑی میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس سے ایک زندہ شیل گزشتہ شام ایک مکان کے سامنے دکھائی دیا، حالانکہ اس سے کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کو اتوار کے روز ناکارہ کردیا جائے گا لیکن اس سے علاقے میں لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔
زندہ شیل جس مکان کے سامنے گرا اس کنبے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا خطرح نہ ہو۔ اتوار کو شیل کے ناکارہ کرنےکا امکان ہے۔
واضح ہو کہ گذشتہ ہفتے سیکٹر کے قریب فوجوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔