ETV Bharat / state

Literary Event Held in North Kashmir ادبی تقریب کے دوران دو کتابوں رسم رونمائی

شمالی کشمیر کے وومنز ڈگری کالج بارہمولہ میں ادیبوں اور قلمکاروں کو ’’خلعت کہکشانِ علم و ادب‘‘ اعزازات سے نوازا گیا جبکہ دو بھائیوں کی جانب سے لکھی گئی کتابوں کی رسمِ رونمائی بھی انجام دی گئی۔ Book Release Function at Womens Degree College Baramulla

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 6:34 PM IST

ادبی تقریب کے دوران دو کتابوں رسم رونمائی

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں وومنز ڈگری کالج میں بزمِ شعر و ادب کی جانب سے ایک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کے نامور شعراء اور ادباء کو ’’خلعت کہکشانِ علم و ادب‘‘ نامی اعزاز عطا کئے جانے کے ساتھ ساتھ دو بھائیوں کی جانب سے لکھی گئی کتابوں کی رسمِ رونمائی بھی انجام دی گئی۔ پروگرام کا آغاز جی ایم زاہد نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا جبکہ نعتِ رسول ﷺ جناب محمد سعید مسعودی صاحب نے پیش کیا۔ بعد ازاں صدر بزمِ شعر و ادب شمالی کشمیر یوسف صمیم کے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے دوران وادی نامور ادباء اور شعراء کرام بشمول جناب پروفیسر شاد رمضان، جناب شبیر احمد شبیر، جناب ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور جناب شہباز ہاکباری کو خلعتِ کہکشانِ علم و ادب کے اعزاز سے نواز گیا۔

ادبی تقریب کے دوران دو کتابوں کی رسمِ رونمائی بھی کی گئی جن میں وسیم ساغر کا اردو شعری مجموعہ ’’خندۂ ساغر‘‘ اور ان کے برادر مدثر مرچال کی کشمیری زبان میں تصنیف ’’کشف مار‘‘ شامل ہیں۔ دونوں قلمکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور بزمِ شعرو ادب شمالی کشمیر اور وومز کالج سوپور کی کاوشوں کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں: Literary Event Held in Hajin: بانڈی پورہ میں ادبی تقریب کا انعقاد

وسیم ساغر اور انکے برادر مدثر مرچال نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خامہ فرسائی کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا اور اس میں انکے اعزہ و اقارب نے بھی ان کی کافی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں وادی کے کہنہ مشق شعراء اور قلمکاروں نے شرکت کی ان میں جناب تنہا نظامی، جناب رحیم رہبر، جناب شہناز رشید کے ساتھ ساتھ وومنز کالج سوپور کے پرنسپل بھی شامل ہیں۔ تقریب کی نظامت حسن اظہر صاحب نے انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.