ETV Bharat / state

زمین کھسکنے سے اوڑی کی عوام پریشان - مٹی کے تودے گر آنے

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں منگل اور بدھ کو تیز بارشوں کے علاوہ متعدد مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

زمین کھسکنے سے اوڑی کی عوام پریشان
زمین کھسکنے سے اوڑی کی عوام پریشان
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:39 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے گنگل، اوڑی علاقے میں زمین کھسکنے کے سبب علاقے کی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

اطلاعات کے مطابق قصبے کے ہوا موڈ اور گنگل چولان روڈ کے قریب مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ’’بی آر او حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکانات کو خطرہ لاحق ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کا فوری طور جائزہ لیکر جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.