ETV Bharat / state

سوپور: رابطہ سڑک کے کھسکنے سے مقامی لوگ پریشان - رابطہ سڑک مکمل طور سے کھسک گئی

ضلع بارہمولہ کے نوپورہ کلان سوپور میں رابطہ سڑک کے کھسکنے سے رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ مکینوں کو بھی گرنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کی جلد از جلد مرمت کرانے کی گزارش کی ہے۔

landslide of link road in nopora kalan sopore
سوپور: رابطہ سڑک کے کھسکنے سے مقامی لوگ پریشان
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 7:36 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع بارہمولہ کے نوپورہ سوپور سے گزرنے والے بالہ پہرہ کا کنارہ اور علاقہ کی رابطہ سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر ڈھہ گیا ہے حس کے نتیجے میں رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ مکینوں کو بھی گرنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سوپور: رابطہ سڑک کے کھسکنے سے مقامی لوگ پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے کھسکنے کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سڑک آہستہ آہستہ ڈھہ رہی تھی جبکہ گزشتہ تین روز سے یہ سڑک مکمل طور ڈھہ گئ ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی سے اس تعلق سے متعدد دفعہ شکایت بھی کی ہے لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج یہ رابطہ سڑک مکمل طور سے کھسک گئی۔

لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کرانے کی گزارش کی ہے، تاکہ اطراف کے مکانوں کو کسی بڑے حادثے میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.