مقامی لوگوں کے مطابق آر اینڈ بی محکمے نے زیارت گاہ کے لیے ایک سڑک نکالی ہے، تاہم سڑک کے اطراف میں حفاظتی باندھ کم بلندی کے بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پہاڑ سے تودے گر کر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔گزشتہ روز بھی کئی لوگ تودے کی زد میں آنے سے بال بال بچے ورنہ کافی نقصان ہو سکتا تھا۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' متعلقہ حکام کو عوام کے جان ومال کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔
مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمے سے اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کی بات کہی۔ ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ترال اشتیاق حسین نے بتایا کہ' اس سڑک پر تعمیر وتجدید کا کام ابھی جاری ہے، اسلیے ضرورت کے مطابق حفاظتی باندھ تعمیر کیے جائیں گے۔