ETV Bharat / state

بارہمولہ: راستے میں پانی بھرنے سے مقامی لوگ پریشان - جھیل کا منظر

مقامی آبادی نے محکمہ آر اینڈ بی اور ضلع انتظامیہ کو ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے کئی بار آگاہی دی لیکن متعلقہ محکمہ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔

Drainage Facility
راستے میں پانی
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:52 PM IST

ضلع بارہمولہ کی گلشن آباد کالونی میں ناقص ڈرینیج نظام کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راستے میں پانی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے کے سبب سڑکیں زیر آب رہتی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران علاقے کی رابطہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ناقص ڈرینیج نظام کے باعث سڑکیں ہمیشہ زیر آب رہتی ہیں، جس سے لوگوں، خصوصاً طلبا کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: جنگلی سور کی موجودگی سے عوام میں تشویش

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مقامی آبادی نے محکمہ آر اینڈ بی اور ضلع انتظامیہ کو ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے کئی بار آگاہی دی لیکن متعلقہ محکمہ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرینیج کے نظام کو جلدی سے ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.