بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہردوکل گلستان پائن طبی مرکز کی خستہ حالی کا شکار ہے۔ دراصل آج سے تیس برس قبل دور دراز علاقے میں ایک مقامی عمارت میں اس Family welfare centre کو عارضی طور پر بنایا گیا تھا، لیکن تب سے آج تک سنٹر کو منتقل نہیں کیا گیا اور موجودہ وقت میں عمارت کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات درپیش ہے۔ Lack of Basic Facilities at Health Center in Baramulla
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ایک طرف سرکار صحت کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے زمینی حقائق مختلف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک ہی ملازم ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک غریب علاقہ ہے اور یہاں ہیلتھ سینٹر کی خستہ حالی غریب عوام کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ سنٹر کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں معمولی علاج کےلیے میلوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ ہم چاہتے ہے کہ ہمارے اس علاقے میں ایک اچھا جدید ترین ہیلتھ سینٹر ہو۔ ہم سرکار اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کرتے ہے کہ ہمارے اس گاؤں کی طرف توجہ دی جائے اور ہمارے مشکلات کو دور کیا جائے۔
مزید پڑھیں: