شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں فروٹ گرورس نے انتظامیہ اور محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اسکیم 'نیفڈ' سے مستفید نہیں ہوتے ہیں کیونکہ انہیں انتطامیہ کی جانب سے جانکاری فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سوپور منڈی ایشیاء کی سب بڑی و دوسری فروٹ منڈی کے ہونے کے باوجود انتظامیہ عدم توجہی دکھا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ کی جانب سے کسی طرح کا آگاہی پروگرام یا جانکاری مہم نہیں چلائی جا رہی ہے۔ انہیں سرکاری اسکیمز سے متعلق کسی طرح کے معلومات فراہم نہیں جا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب اس حوالے سے ایریا مارکیٹنگ افسر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے سے ہی ایک بیداری مہم کا آغاز کیا تھا اور ایک جانکاری بھی فراہم کی تھی جس کے نتیجے میں تقریبا 250 سو کے قریب لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی لیکن اس رجسٹریشن کیلے کافی زیادہ کاغذات جمع کرنے ہوتے ہے جس کی وجہ کافی کم لوگوں نے اپنے کاغذات پیش کیے ۔جن کے پاس برابر کاغذات نہیں تھے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔