ETV Bharat / state

گلمرگ کھیلو انڈیا 2021: سیاح بھی سکینگ میں دلچسپی دکھا رہے ہیں - Kashmir latest new

شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا سرمائی کھیل میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے سیاح بھی سرمائی کھیلوں میں دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلمرگ کھیلو انڈیا 2021: سیاح بھی سکنگ میں دلچسپی دکھا رہے ہیں

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 3:55 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 5:15 PM IST

قابل ذکر ہے کہ گلمرگ کے تمام ہوٹل اور دیگر ریستوران اپریل ماہ کے آخر تک بُک ہیں۔

گلمرگ کھیلو انڈیا 2021: سیاح بھی سکنگ میں دلچسپی دکھا رہے ہیں

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیر آنا ان کا خواب تھا اور رواں برس ان کا یہ خواب پُورا ہو گیا۔

شویتا کا تعلق ممبئی سے ہے جبکہ مِیت دارالحکومت دہلی کے رہنے والے ہیں اور یہ دونوں گلمرگ میں سکینگ سیکھنے میں مصروف عمل ہیں۔ شویتا کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی سے گلمرگ صرف سکینگ سیکھنے آئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ سفر یاد گار ثابت ہوگا۔

شویتا نے کہا کہ 'میں یہاں سکینگ ٹور پر آئی ہوں۔ سکینگ ٹرینز کافی مددگار ہیں۔ اس کے علاوہ فراہم کی جارہی سہولیات بہترین ہیں۔ میں ان تمام چیزوں سے کافی متاثر ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں پہلی بار سکینگ کر رہی ہوں، گھبراہٹ تو نہیں ہو رہی لیکن ہر کسی چیز کا ایک پہلا دن ہوتا ہے۔'

دہلی سے تعلق رکھنے والے مِیت کا کہنا ہے کہ وہ پانچ روز کے دورے پر وادی کشمیر آئے ہوئے ہیں، جن میں سے چار روز وہ گلمرگ میں سکینگ سیکھنے میں گزاریں گے اور پھر ایک دن سرینگر شہر سے لطف اندوز ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلمرگ اتنا خوبصورت ہے کہ 'اگر آپ یہاں آکر کچھ بھی نہ کریں تو بھی لطف آئے گا اور اگر سکینگ جیسے کھیلوں میں حصہ لیں تو پھر بات ہی کچھ اور ہے۔'

سیاحوں کی آمد میں اضافے کو دیکھ کر سیاحت سے وابستہ افراد کافی مطمئن نظر آرہے ہیں۔

گلمرگ سکی شاپ کے انچارج عبدالرشید کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سکینگ میں دلچسپی رکھنے والے ٹورسٹ اتنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔ ہمارے خریدار بھی یہاں موجود سہولتوں سے کافی متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ گلمرگ میں 26 فروری سے 2 مارچ تک کھیلو انڈیا سرمائی کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔ پانچ دنوں تک چلنے والے ان کھیلوں میں ملک کی 27 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 6 سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.