ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز آج سے گلمرک میں شروع - مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد گلمرگ میں آج یعنی 10 فروری بروز جمعہ سے ہونے جارہا ہے۔ ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 15 سو کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس میں 11 کھیل مقابلے ہوں گے۔ کھیلو انڈیا وونٹر گیمز کا پہلا ایڈیشن سنہ 2020 میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔ Khelo India Winter Games Third Edition

Khelo India Winter Games Third Edition
Khelo India Winter Games Third EditionKhelo India Winter Games Third Edition۔Khelo India Winter Games Third Edition
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 10:31 PM IST

Updated : Feb 10, 2023, 10:20 AM IST

کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز آج سے گلمرک میں شروع

گلمرگ: مشہور اسکی ریزاٹ گلمرگ میں آج یعنی 10 فروری بروز جمعہ سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ان کھیلوں میں پورے ملک سے 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گذشتہ کل گلمرگ میں مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ شبانہ اسکی ڈیمو سے لطف اندوز ہوئے۔ اس دوران وادی کے معروف اسکئر نے ایل ای ڈی اور مشعل اسکینگ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں باہر کے لوگ یہاں کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں اور کئی ہفتوں تک یہاں رہے گئے، جس سے یہاں کے ٹورازم کو فروغ ملے گا۔'' اس سے قبل مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹنگمرگ میں برف میں کرکٹ کھیلا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمز کا اہتمام ہو رہا ہے۔'

مزید پڑھیں: Khelo India Winter Games Third Edition کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں کھلاڑی شرکت کیلئے پرُجوش

انہوں نے بتایا کہ چھ روز تک چلنے والے اس کھیلو انڈیا گیمز میں 15سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور وہ گیارہ گیمز میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کھیلو انڈیا گیمز کا انتظار سال بھر رہتا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ کشمیر جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور یہاں برف باری میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونا واقعی میں ایک انوکھا تجربہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے 15 سو کھلاڑی گلمرگ پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے انتظامیہ نے بھی پوری تیاری کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Khelo India Winter Games وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹنگمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

Last Updated : Feb 10, 2023, 10:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.