ETV Bharat / state

Kashmiri Girl Invents Ship مفیرہ مجید نے بنایا سولر انرجی، سٹیم سے چلنے والا آبی جہاز - بارہمولہ اردو نیوز

بارہمولہ کے رفیع آباد کی رہنے والی مفیرہ مجید نے ایک نایاب تجربہ کرتے ہوئے سولرانرجی اور سٹیم سے چلنے والا ایک آبی جہاز تیار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:23 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 2:05 PM IST

مفیرہ مجید نے بنایا سولر انرجی، سٹیم سے چلنے والا آبی جہاز

بارہمولہ( جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد سے تعلق رکھنے والی مفیرہ مجید نے ایک نایاب تجربہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایک پانی میں چلنے والا جہاز بنایا ہےجو سولر انرجی کے ساتھ ساتھ سٹیم پر بھی چلتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مفیرہ مجید نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہے اور یہ تجربہ کرتے ہوئے اسے کافی مشقت اٹھانی پڑی جس کے بعد اس کی یہ پہل کامیاب ہوئی اور اس نے ایک آبی جہاز تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا آبی جہاز بنانا چاہتی تھی جو سولر انرجی اور سٹیم پر چلے کیونکہ یہ کافی سستا ہو سکتا ہے۔ مفیرہ نے کہا کہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے اور اس دوران ان کے والد کے ساتھ ایک مقامی استاد مدثر نے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مستقبل میں اس آبی جہاز پر اور کام کرنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد ہے کہ میں اس کو ریڈیو ویوز (Radio waves ) کے ذریعہ بھی چلاوں گی اور میں اس میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ مفیرہ نے کہا کہ میں کچھ الگ کرنا چاہتی ہوں اور مجھے اس میں انتظامیہ اور سرکار کا تعاون چاہیے اور اگر یہ تجربہ میرا کسی کو پسند آئے تو وہ میری مدد کرے کیونکہ میرا مقصد یہ ہے کہ میں قوم کے کام آؤں ۔ آخر میں مفیرہ نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ پلیٹ فارم کی کمی ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سرکار نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے ضروری سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Dilapidated Bridge بارہمولہ میں لکڑی کے پُل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

Last Updated : Apr 30, 2023, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.