ETV Bharat / state

Sopore Fruit Mandi Prez on Fatehpur Incident فتح پور واقعہ افسوس کن، کشمیری تاجر کی مدد حوصلہ افزا - پنجاب میں کشمیری سیب لوٹ

سوپور فروٹ منڈی کے صدر نے فتح پور، پنجاب میں پیش آئے واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں انہوں نے کشمیری تاجر کی مدد کرنے پر پنجاب کے رہائشیوں کی ستائش بھی کی ہے۔ Punjab Men pay for stolen Kashmiri Apples

’فتح پور واقعہ افسوس کن، کشمیری تاجر کی مدد حوصلہ افزا‘

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 4:16 PM IST

بارہمولہ: ریاست پنجاب کے فتح پور ضلع میں کشمیری سیب سے لدے ٹرک کو پیش آئے حادثے کے بعد میوہ تاجر کی مالی مدد کرنے پر ضلع بارہمولہ کی فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے پنجاب کے دو رہائشیوں کی ستائش کی۔ فیاض احمد نے حادثے کے بعد ڈرائیور اور تاجر کی مدد کے بجائے لوٹ مچانے کے واقعے کی سخت مذمت کی تاہم انہوں نے دو افراد کی جانب سے لوٹے گئے مال کا معاوضہ فراہم کرنے پر پنجاب کے دو باشندوں کی ستائش کی۔Kashmiri Apples Looted in Fatehpur Incident

’فتح پور واقعہ افسوس کن، کشمیری تاجر کی مدد حوصلہ افزا‘

یاد رہے کہ چند روز قبل فتح پور، پنجاب میں دہلی - امرتسر ہائی وے پر کشمیری سیب سے لدے ٹرک کے الٹ جانے کے بعد گاؤں والوں اور راہگیروں نے (سیب کے) 12سو ڈبے چوری کر لئے، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پنجاب کے دو رہائشی سوپور کے تاجر کی مدد کے لئے سامنے آئے اور کشمیری تاجر کو نو لاکھ بارہ ہزار روپیہ کا چیک فراہم کرکے ایک مثال قائم کی۔

اس حوالہ سے سوپور فروٹ منڈی کے صدر، فیاض احمد، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پنجاب کے باشندوں (جنہوں نے کشمیری تاجر کو نقصان کا معاوضہ فراہم کیا) کی ستائش کی۔ فیاض احمد نے لوٹ مار کے واقعے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’متاثرین کی مدد کے بجائے سیب چورنی کرنا انتہائی افسوس کن ہے۔ تاہم اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو مقامی باشندوں نے میوہ تاجر کی مدد کرکے انسانیت اور اخوت کی مثال کو زندہ رکھا۔‘‘

مزید پڑھیں: Punjab Men Pay for Stolen Kashmiri Apples سیب چوری ہونے کے بعد پنجاب کے رہائشیوں نے کشمیری تاجر کو ادا معاوضہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.