شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج کوروناوائرس کی وجہ سے ایک 52 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے چک روڈے خان کا رہنے والے شخص کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جو بعد میں مثبت پایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے اس کا ٹیست مثبت آیا اور آج صبح اس کی موت سرینگر کے سی ڈی اسپتال سرینگر میں ہوئی۔
سرینگر میں سب سے زیادہ 12 اموات، بارہمولہ میں 9، اننت ناگ میں 7، کولگام میں 4، شوپیان میں 3، کپواڑہ میں 3، جموں میں 3 اور بڈگام میں 2 اموات درج کی گئی۔
ادھر جنوبی کشمیر کے پانزتھ قاضی گنڈ کا ایک 60 سالہ شہری منگل کی صبح کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔
ہلاک شدہ شہری گزشتہ کئی روز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج تھا جہاں منگل کو اس کا انتقال ہوگیا۔
پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر شوکت جیلانی نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک کئی عارضوں میں مبتلا تھا اور دو روز قبل اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔
تازہ اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔