ETV Bharat / state

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں برفباری

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 2:06 PM IST

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں برفباری
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں برفباری

وادئ کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چار روز سے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں برفباری

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سمیت مختلف بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے سبب سردی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ اور لوگوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات زیب تن کر لیے ہیں۔

گلمرگ میں تازہ برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے 23 اپریل تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش متوقع ہیں۔ بعد ازاں موسم میں قدرے بہتری واقع ہوگی اور 19 اور 20 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی لیکن اس کے بعد 21 اور 22 اپریل کو ایک بار پھر موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.