ETV Bharat / state

کشمیر آگے بڑھ رہا اور یہاں نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے: جی او سی 15 کور - نارکو ٹیرر

Situation In Kashmir فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں اس ضمن میں مزید فاصلہ طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نارکو ٹیرر کو قابو کرنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی
لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 4:13 PM IST

کشمیر آگے بڑھ رہا اور یہاں نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے: جی او سی 15 کور

بارہمولہ: فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں ابھی بھی اس ضمن میں کچھ فاصلہ طے کرنا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا: 'کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے'۔
موصوف کمانڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'بارہمولہ میں آج ایک اسٹیڈیم کو جنرل بپن راوت کے نام پر رکھا گیا، جو جموں وکشمیر اور ملک کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فوج اور بارہمولہ کے لئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے۔'
گھائی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں اس ضمن میں مزید فاصلہ طے کرنا ہے۔
نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کے نام میرا پیغام ہے کہ کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور ان کا مستقبل تابناک ہے'۔
بپن راوت اسٹیڈیم کو سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: 'اس اسٹیڈیم کو آگے بھی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نارکو ٹیرر کو قابو کرنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کا نام بدل کر 'جنرل بپن راوت اسٹیڈیم' رکھا گیا

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز گزشتہ برس شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ کو سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے نام پر رکھنے کو منظوری دی ہے۔بتادیں کہ جنرل بپن راوت 8 دسمبر 2021 کو اپنی اہلیہ سمیت تامل نادو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وہ ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.