ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں دولنجہ کے جنگلات سے حفاظتی اہلکاروں نے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی اہلکاروں کو ملی خفیہ اطلاع کے بعد انہوں نے دولنجہ کے جنگلات میں ایک تلاشی کارروائی انجام دی۔
تلاشی کارروائی جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 8RRنے مشترکہ طور انجام دی، جس دوران ایم 16 رائفلز ، 02 پستول04 ، میگزین برآمد کیے گئے۔