ETV Bharat / state

کشمیر: سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر کی پولیس نے سرحدی علاقہ اوڑی میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدہ نوجوان سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کشمیر: سرحد پار کوشش کرنے والے پانچ نوجوان گرفتار

پولیس کے مطابق نوجوان علاقے کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے، جس کے بعد ایس ایچ او وہاں پہنچے اور تحقیات کے دوران پتہ چلا کہ ان کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے۔ ان نوجوانوں کی عمر 14 سے 19 برس کے درمیان ہے۔

ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقوم نے بارہمولہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ یہ نوجوان سرحد پار کرکے پاکستان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ 18 تاریخ کو انہوں نے منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ ان کی عمر کم ہے اور مستقبل کے مد نظر رکھتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی اور ان کے اہلخانہ کے حوالے کیا۔

عبدالقوم نے بتایا کہ نوجوانوں کو ترغیب دینے میں نعمان نامی ایک نوجوان کا ہاتھ ہے جنہیں پلوامہ پولیس نے گرفتار کی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ادھر ضلع شوپیاں اور کولگام میں جیش محمد عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ 3 معاون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں کی شناخت مدثر احمد، ادریس اور شاہد کے طور کی گئی ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیات شروع کر دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.