شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج جموں و کشمیر ٹچرس فورم کی جانب سے JK Teachers Forum Baramulla Hold Meeting ایک اجلاس کا اہتما کیا گیا جس میں ضلع بارہمولہ اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے ٹیچرس نے شرکت کی۔
اس اجلاس کا مقصد سرکاری اسکولز کی جانب طلبا کی بڑھتی دلچسپی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
بتادیں سرکار کی طرف سے Enrollment Drive چلایا گیا تھا جس کے بعد کافی بچوں نے سرکاری سکولز کی جانب دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے سرکاری اسکولز میں داخلہ لیے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ٹیچرس فورم بارہمولہ کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ' ہم سرکار اور محکمہ تعلیم کے افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ ان بچوں کو کتابوں کے ساتھ ساتھ بہتر infrastructure دیا جائے۔
جموں کشمیر ٹیچرس فورم بارہمولہ کے صدر جاوید احمد نے بتایا کہ اساتذہ کے مسائل کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے انتظامیہ بالخصوص ایل پی جی گورنر سے گزارش کی کہ اساتذہ کے مسائل حل کیے جائے، تاکہ وہ اپنے فرائض اور بہتر طریقے سے انجام دے سکے۔'
مزید پڑھیں: