بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ می سکیورٹی فورسز نے جیش محمد تنظیم سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار عسکری پسند معاون سے ایک گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ناکہ چیکینگ کے دوران ایک عسکریت پسندوں معاون کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار فرد کے قبضے سے گولہ بارود بھی بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے یہ ناکہ ہائیگام علاقے میں قائم کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار عسکریت پسند معاون کی شناخت فاروق احمد وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن واگب ہاییگام کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند معاون جیش محمد تنظیم کے سات وابستہ ہے اور یہ فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش میں لگا تھا، لیکن سکیورٹی فورسز نے اسے پہلے ہی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق یہ فورسز کے لے ایک اہم کامیابی ہے۔اس ضمن میں پولیس نے گرفتار عسکریت پسند معاون کے خلاف پولیس اسٹیشن تارزو میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کشتواڑ پولیس نے این آئی اے کی خصوصی عدالت سے رجوع کرکے کشمیری نژاد 23افراد، جو اس وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم ہیں، کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دی ہے، علاوہ ازیں ان افراد کی جائیداد اٹیچ کرنے کے حوالہ سے بھی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: Non Bailable Warrant Against 23 Kishtwar Residents کشمیری نژاد 23 افراد کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری