شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج سوپور پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے لشکر طیبہ کے پانچ معاون کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ پانچوں معاون کافی عرصے سے سکیورٹی پر حملہ کی فراق میں تھے اور مذکورہ افراد سوپور میں عسکریت پسند گروپ کو مضبوط بنانے فعال تھے'۔
سوپور پولیس اور باقی سکیورٹی ایجنسیاں اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ان پانچوں معاوبن کو گرفتار کرکے ان سے کافی مقدار میں اسلحہ اور بارودی برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
وہیں سوپور پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔