ETV Bharat / state

گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ - گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز

وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری سے میدان اور پہاڑ برف کی سفید چادر نظر آرہے ہیں۔ Snowfall in Tourist Place Gulmarg

Gulmarg receives season's first snowfall.
Gulmarg receives season's first snowfall
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:21 PM IST

Gulmarg receives season's first snowfall.

گلمرگ: گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے مزید سیاح وادی کی طرف راغب ہونے کی توقع کی جار ہی ہے۔ واضح رہے گلمرگ عالمی سطح پر کافی مشہور سیاحتی مقام ہے اور یہاں ہر سال ملک و بیرون ممالک سے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہنچی تھی جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بھی شامل تھے۔ گلمرگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اسپورٹس کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔ نوجوان سیاحوں کی ایک خاصی تعداد صرف ونٹر اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے گلمرگ کا رخ کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ونٹر اسپورٹس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر: برفیلی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر، تصاویر میں

گزشتہ سال گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ جس کا افتتاحمرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے کیا تھا۔ جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا انعقاد کیا تھا۔ تیسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز میں ملک بھر سے آئے کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
برفباری سے سردی میں اضافے ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اب گرم ملبوسات کو استعمال کرنے لگے ہے۔ گلمرگ میں برفباری کی محکمہ موسمیات نے پہلے کی پیشن گوئی کر دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.