مرکزی معاونت والی اسکیم ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو، سوپور میں سرپنچوں کے لیے تربیتی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ زینہ گیر سے آئے ہوئے سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس تقسیم دیے گئے۔
تربیتی پروگرام میں آئے سرپنچوں کو ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت انجام دیے جا رہے مختلف ترقیاتی کاموں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
پروگرام میں سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنے علاقہ جات میں فراہم کیے جا رہے پانی کے میعار کا معائنہ از خود کر سکیں۔
سرپنچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف عوام کو سرکاری منصوبوں کی جانکاری فراہم ہوتی ہے بلکہ اس سے متعلقہ محکمہ جات خصوصا محکمہ جل شکتی بھی جواب دہ بنتے ہیں۔
انہوں نے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔