جموں کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی برف باری Snowfall in Kashmir کے سبب دور دراز، سرحدی اور بالائی علاقوں میں سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے سبب متعدد علاقے ہنوز ضلع صدور مقام سے منقطع ہیں۔ سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے سبب مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں لوگوں کو کئی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔
شمالی کشمیر North Kashmirکے بونیار، بارہمولہ کے دور دراز اور سرحدی علاقہ چھوٹا علی کے باشندوں نے ایک مریض خاتون کو اسپتال پہنانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس سے رابطہ قائم کیا۔
بونيار پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے برفیلی ڈھلانوں، پھسلن اور مشکلات گزار راستوں کو عبور کرکے علیل خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر قریب 10 کلومیٹر کا سفر طے کرکے اسے ہسپتال Cops carried Patient on Shoulders to Hospital پہنچایا۔
مقامی باشندوں نے جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی بروقت مدد سے خاتون کو وقت پر اسپتال پہنچا گیا۔‘‘
مزید پڑھیں:
ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ’’یہ ہمارا کام ہے، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے سبب سڑکیں بند ہونے کے سبب اہل خانہ مریضہ کو اسپتال پہنچانے سے قاصر تھے۔ برفیلی ڈھلانوں، پھسلن اور سردی کے باوجود پولیس اہلکاروں نے علیل خاتون کو اسپتال پہنچایا۔‘‘
محکمہ صحت کے ایک افسر نے کہا ’’خاتون کا وقت پر علاج کیا گیا اور اسکی حالت مستحکم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسے جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔‘‘