ETV Bharat / state

International Women's Day بارہمولہ میں فوج کی جانب سے سیو وومن سیو ورلڈ پروگرام کا انعقاد - سیو وومن سیو ورلڈ پروگرام

ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں عالمی یوم خواتین کے موقعے پر فوج کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جہاں ملک کی کامیاب خواتین کی خدمات کو سراہا گیا اور ان خواتین کو مشعل راہ کے طور پر پیش کیا گیا۔

بارہمولہ میں فوج کی جانب سے سیو وومن سیو ورلڈ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:43 PM IST

بارہمولہ میں فوج کی جانب سے سیو وومن سیو ورلڈ پروگرام کا انعقاد

بارہمولہ: ملک میں عالمی یوم خواتین کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کو وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی کافی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں بھی عالمی یوم خواتین منایا گیا۔ بونيار میں فوج کی جانب سے عالمی یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا۔ فوج کی جانب سے یہاں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں سرحدی علاقوں کی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام میں تقریبا 120 خواتین نے حصہ لیا تھا۔

اس موقعے پر فوج نے ویر ناریوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بہادر شوہروں کی ملک کے لئے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کیا۔ اس موقع پر چنار نوجوان کلب اور بونیار سے سکل ڈویلپمنٹ کورسز کرنے والی خواتین کو بھی مبارکباد دی گئی۔ خواتین کی صحت اور حفظان صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آرمی ڈاکٹر کی طرف سے کنال خواتین کے لیے ایک لیکچر بھی دیا گیا تاکہ معیاری زندگی اور بہتر صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بونیار کی پہلی خاتون ایس ایچ او محترمہ کبریٰ نذیر نے مقامی خواتین کو ایک موٹیویشنل لیکچر بھی دیا۔ مقامی میوزک بینڈ کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے تھیم پر ایک پُرسکون موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ International Women's Day2023 عالمی یوم خواتین کے موقعے پر اننت ناگ میں احتجاج
اس موقعے پر ایک خاتون پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں، خواتین خود کو کسی سے کم نا سمجھیں۔ وہ بھی سخت محنت اور لگن سے اپنے مقصد کو حاصل کر سکتی ہیں اور ایک کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا خواتین کے خلاف سماج میں اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو خواتین کو ہی اس کے خلاف آواز بلند کرنا چاہئے۔ وہیں ایک کھلاڑی حاشیۃ وش پانڈے نے کہا کہ آج کل پوری دنیا میں خواتین ہر ایک میدان میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ آج کا دن ناری شکتی کے دن ہے۔ آج ان تمام خواتین کو یاد کرنا چاہئے، جنہوں نے زندگی کی مشکلات کو شکست دے کر کامیابی کی بلندی کو حاصل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.