بارہمولہ: معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دو روزہ فیسٹیول کو خوش آئند اور قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل گجر مہاسبھا کے صدر، دیو آنند، نے حکومت جموں و کشمیر، محکمہ سیاحت کی ستائش کرتے ہوئے مستقل میں دیگر سیاحتی مقامات پر بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ Army Organised 2 day Gulmarg Festival
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران انٹرنیشنل گجر مہاسبھا کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’وادی کشمیر یقیناً جنت بے نذیر ہے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو یہاں آنے کی دعوت دینے کے لیے اس طرح کے پروگرامز ہر شہر میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے گلمرگ میں منعقدہ دو روزہ فیسٹیول کے انعقاد پر فوج اور انتظامیہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول سے نہ صرف سیاح یہاں کے تہذیب و ثقافت سے روشناس ہوتے ہیں بلکہ مقامی باشندوں اور سیاحوں کے دوریاں کم ہو جاتی ہیں۔ Gulmarg Festival to promote Kashmir Tourism
مزید پڑھیں: 2 Day Gulmarg Festival: فوج کے زیر اہتمام دو روزہ 'گلمرگ فیسٹیول' کا انعقاد
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دو روزہ’’گلمرگ فیسٹیول 2022‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے دوران ثقافتی، تمدنی خصوصاً کشمیری رُوف (رقص) کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔ Army Organised 2 day Gulmarg Festival