بارہمولہ(جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علقہ اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں مشترکہ آپریشن کے دوران دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
فعوجی ذرائع نے مزید بتایا کہ بدھ کی صبح مستعد اہلکاروں نے لائن آف کنڑول پر مشکوک نقل و حرکت کے بعد دراندازوں کو وارننگ دی اور گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دو درانداز ہلاک کیے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: Infiltrator Killed in Kashmir: دراندازی کی کوشش کے دوران عسکریت پسند ہلاک
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی اوڑی کے اسی علاقے میں ایل او سی پر دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا جس میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔ قبل ازیں شمالی کشمیر کے ہی کپوارہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے حفاظتی اہلکاروں نے ایک درجن سے زائد دراندازوں کو ہلاک کیا ہے۔