ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: سنگرامہ بلاک کے آزاد امیداور کا پروگرام

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:24 PM IST

ضلع بارہمولہ میں سوپور کے سنگرامہ بلاک میں آزاد امیدوار افتخار لون نے ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ایک پروگرام منعقد کیا جس میں انھوں نے لوگوں سے انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

independent candidate convention in sangrama
ڈی ڈی سی انتخابات: سنگرامہ بلاک کے آزاد امیداور کا پروگرام

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کے پنزی پورہ گاؤں میں ڈی ڈی سی انتخاب کے آزاد امیدوار افتخار لون نے اپنے کارکنان کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں سوپور سنگرامہ کے علاوہ اطراف کے علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر افتخار لون نے بتایا کہ میں ایک عام انسان ہوں اور میرا مقصد ہے کہ میں لوگوں کے لیے کام کروں، کیونکہ آج تک لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہی دھوکہ ہوا ہے۔

افتخار لون نے کہا کہ ان کا سنگرامہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور ہم آج بھی اس جدید وقت میں بجلی، پانی اور سڑک کے لیے پریشان ہیں، کیونکہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارے حکمران تھے وہ آج گھر گھر جا کر لوگوں سے ایک بار پھر ووٹ مانگ رہے ہیں، لیکن اب وقت بدل گیا ہے اور ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اگر انہوں نے اچھا کام کیا ہوتا تو لوگ ان کو خود ہی ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آتے۔

افتخار نے بتایا کہ عوام کو ایک بار پھر دفعہ 370 اور 35A کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ انتخابات صرف اور صرف ترقی کا الیکشن ہے اور لوگوں کو اپنے ووٹ کا ٹھیک استعمال کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.