ETV Bharat / state

آئی جی پی کشمیر نے سوپور میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - آئی جی پی کا دورہ سوپور

آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے پیر کے روز بارہمولہ کے سوپور میں ایک سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔Security Meeting in sopore

igp-kashmir-chairs-security-meeting-in-sopore
آئی جی پی کشمیر نے سوپور میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 10:48 PM IST

سوپور: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے آج سوپور کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔آئی جی پی نے میٹنگ میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے، پولیس ڈسٹرکٹ سوپور میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے، او جی دبلو کے خلاف قانونی کارروائی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔
میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی سوپور نے زمینی سطح پر دشمن عناصر کی طرف سے درپیش کسی بھی چیلنج اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔

  • Inspector General of Police Shri. V. K. Birdi-IPS visited Police District Sopore and chaired security review meeting. DIG NKR Shri. Vivek Gupta-IPS, SSP Sopore Shri. Shabir Nawab-JKPS SDPO Sopore Shri. Dr. Raies Ahmad-JKPS, DySp DAR Sopore Shri. Dr. Hilal Ahmad Hilal-JKPS and 1/1 pic.twitter.com/jDh41dfRC3

    — Sopore Police (@SoporePolice) December 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
میٹنگ کے دوران آئی جی پی نے زیر التوا مقدمات بالخصوص این ڈی پی ایس کیسوں پر نمٹانے پر بھی زور دیا۔آئی جی پی کشمیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات پیدا کرکے انہیں اعتماد میں لانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے زمینی سطح پر انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط بنانے، تعینات نفری کی چوکسی، او جی ڈبلو پر قانونی کارروائی تیز کرنے اور تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے محکمہ پولیس کے کام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر اور شفاف پولیسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں جو نتیجہ خیز اور عوام دوست ہو۔

مزید پڑھیں:

آئی جی پی کشمیر نے اونتی پورہ میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

آئی جی پی کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ موثر میکانزم تیار کریں اور امن کے لیے مخالف عناصر بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہ پھیلانے والوں سے نمٹنے کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.