تفصیلات کے مطابق اسلحہ سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا، جس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ادھر پولیس نے سوپور علاقے میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ایک معاون کو بھی گرفتار کر کے ان کی تحویل سے گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ عسکریت پسند معاون کی شناخت سجاد احمد خان ولد عنایت اللہ خان کے بطور ہوئی ہے اور وہ اوڑی کا رہنے والا ہے۔