ETV Bharat / state

کرسمس کے موقع پر گلمرگ میں رنگا رنگ تقریب منعقد - کرسمس گلمرگ

gulmarg christmas celebration کم برفباری کے باوجود معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کرسمس کے موقع پر گلمرگ میں رنگا رنگ تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 4:42 PM IST

کرسمس کے موقع پر گلمرگ میں رنگا رنگ تقریب منعقد

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی اور تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن سے سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کو محظوظ کیا۔ یہ تقریب گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت اور گلمرگ ہوٹلیئر کلب نے مشترکہ طور منعقد کی۔ پروگرام میں مختلف فنکاروں نے رقص، موسیقی اور دیگر مظاہرے پیش کیے۔ اس پروگرام میں کافی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔

رات دیر تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں فنکاروں نے اپنی جادوئی آواز سے سیاحوں کو مسحور کر دیا۔ سیاحوں نے اس منعقدہ پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریب کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم راجہ نے کہا کہ ان کی کوشش رہتی ہے کہ سیاحوں کو تفریحی پروگرامز کے ذریعے ان کے دورۂ کشمیر کو یادگار بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلمرگ میں کرسمس کا تہوار ہر سال بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جبکہ سال کی آخری رات نئے برس کی آمد پر بھی جشن منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Christmas Celebrated At Baramulla بارہمولہ ضلع میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف ٹوریزم گلمرگ جاوید احمد نے کہا کہ ’’آج کے اس کرسمس کے تہوار پر دس ہزار سے زائد سیاحوں نے شرکت کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’امید ہے سال کے آخر تک اور آئندہ برس بھی سیاحوں کی آمد جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیر و بیرون وادی کے علاوہ بین الاقوامی سیاح بھی گلمرگ کا رخ کر رہے ہیں۔ اور کم برفباری کے باوجود گلمرگ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہاں کے ہوٹلز سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.