شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ کے دور افتادہ علاقے زینہ گیر میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے لگاتار بارش کی وجہ سے باغات کو کافی نقصان ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق نالہ کلوور میں پانی کے تیز بہاؤ نے پورے علاقے زنگیر اور اس کے گردونواح علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے علاقے کے بیشتر باغات زیر آب ہوئے۔
لوگوں نے بتایا کہ ان کو بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا کیونکہ سیب کے درختوں کے شگوفے جھڑ گئے۔
لوگوں نے محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن محکمہ سوپور پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نالہ کلوور پر آج تک باندھ نہ ہونے کی وجہ سے اور ڈریجنگ نہ ہونے سے اکثر و بیشتر بارش سے ان کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے حکومت اور محکمہ ہارٹیکلچر سے گزارش کی کہ وہ ان کو اس نقصان کا جلد از جلد معاوضہ دے۔