انہوں نے بارہمولہ میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکرٹری اشوک کول کے علاوہ دیگر سینیئر لیڈران موجود رہے۔
میٹنگ کے بعد درخشاں اندرابی نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے فائدے کے لیے کام کرتی آ رہی ہے اور آنے والے پنچایتی انتخابات اور ڈی ڈی سی انتخابات میں ان کی ہی جیت ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'گپکار ڈیکلیریشن محض لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ہے۔ ' انکا کہنا تھا کہ ان سیاسی جماعتوں نے آج تک کشمیریوں کا استحصال ہی کیا ہے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ان کے پاس کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ '