ETV Bharat / state

GOC 15 Corps visits LoC in Uri کور کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوجی تیاریوں کا لیا جائزہ

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز اوڑی میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

goc-15-corps-visits-loc-in-uri-reviews-army-preparations-in-line-of-control
کور کمانڈر کا اوڑی میں دورہ ایل او سی، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 3:19 PM IST

سرینگر: فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز اوڑی میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر میں ایل او سی پر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکiورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔

  • #ChinarCorps Cdr visited forward area in Uri Sector #Baramulla to review the Anti-Infiltration & CT Grid along the #LoC.

    The Corps Cdr commended troops for maintaining the highest standards of combat readiness and operational preparedness and complimented them for successful… pic.twitter.com/jZTSly66s5

    — Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کا کہنا تھا کہ موصوف آرمی کمانڈر نے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی فورسز کے کنٹرول اور تیاریوں کی سراہنا کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران کور کمانڈرنے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:

کور کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پندرہویں کور کمانڈر نے فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔ بتادیں کہ اوڑی میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز نے دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے 3 دراندازوں کو تصادم آرائی کے دوران مار گرانے کا دعویٰ کیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ان کی بھر پور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.