شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم ایشیا کی دوسری بڑی فرٹ منڈی میں فروٹ گروورس نے آج سرکار کے خلاف احتجاج کیا کیونکہ ان کی میوہ سے بھری ٹرکس کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بار بار روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے میوہ خراب ہوتا ہے اور گروورس کو کافی نقصان ہوتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ ہم نے اس سے پہلے دو تین دفعہ احتجاج کیا اور سرکار ہم کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ ہماری مال بردار گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور ہم اس سے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے فروٹ صنعت کاقی نقصان جھیل رہی ہے اور اب دیوالی کا بڑا دن آنے والا ہے اور ہمارا میوہ ریاست سے باہر بغیر کسی رکاوٹ جانا چاہیے۔