ETV Bharat / state

Apple Trucks Exported to Bangladesh: فروٹ منڈی سوپور سے میوہ ٹرک بنگلہ دیش روانہ - کشمیری سیب بنگلہ دیش روانہ

کسانوں، میوہ صنعت سے جڑے تاجرین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے لدی ٹرکس کو نہ روکے جانے کی اپیل کی ہے۔

فروٹ منڈی سوپور سے میوہ ٹرک بنگلہ دیش روانہ

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 5:11 PM IST

فروٹ منڈی سوپور سے میوہ ٹرک بنگلہ دیش روانہ

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : جہاں ہر روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم ایشیاء کی دوسری بڑی فروٹ منڈی میں بیسیوں میوہ بردار گاڑیاں ملک کی مختلف ریاستوں کی جانب روانہ ہوتی ہیں وہیں امسال ایک بار پھر بنگلہ دیش کے لے سیب سے لدی گاڑیاں کو بھی روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر کسانوں، میوہ صنعت سے جڑے تاجرین میں کافی جوش خروش پایا گیا اور اس انہوں نے اسے ایک نیک فال قرار دیا۔

مقامی فروٹ گروورس نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام سے کافی خوش ہیں اور ان کے حوصلہ بھی بلند ہوئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ امسال سیب سمیت دیگر اقسام کے میوہ جات کی پیداوار کافی اچھی ہوئی ہے اور بازار میں ریٹ بھی مناسب ہے جس سے کسانوں، میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کو بہتر منافع کی توقع ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ سیب اور دیگر پھلوں کو زیادہ تر ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم منڈیوں میں برآمد کیا جاتا ہے تاہم اب بیرون ممالک میوہ برآمد کرنے سے کسان نہ صرف خوش ہیں بلکہ ان کے حوصلے بھی کافی بلند ہوئے ہیں۔ فروٹ گروورس نے سیب کی Grading اور Packing میں معیار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سیب یا دیگر برآمد کیے جانے والے فروٹ کی کوالٹی برقرار رہ سکے۔

مزید پڑھیں: Fruit Growers worried over Price Drop : سیب کی قیمتوں میں گراوٹ سے کاشتکار پریشان

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے لدے ٹرکس کو روکے جانے سے میوہ تاجرین کو سخت نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے ہائی وے پر میوہ سے لدی گاڑیوں کو نہ روکنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.