ETV Bharat / state

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری سے سیاح لطف اندوز - کشمیر میں ہلکی برفباری

Tourists Enjoying In Snowfall وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ان دنوں سیاح تازہ برف سے لطف اندوز ہونے میں مست ومگن ہیں اور ان کو برف کے ساتھ کھیلتے اور سیلفی اٹھاتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے۔

fresh Spell Of Snowfall Cheers Tourists in Kashmir
کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری سے سیاح لطف اندوز ہونے میں مگن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 4:30 PM IST

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری سے سیاح لطف اندوز ہونے میں مگن

سرینگر: وادی کشمیر کے بے نظیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ موسم بہار کی رعنائی و خوش کن آب ہوا ہو یا موسم سرما کی ٹھٹھرتی سردیاں ہوں، یا دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ہر موسم میں باعث کشش ہے۔

ملک و بیرون ملک کے سیاح موسم بہار میں جہاں وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات کے دلکش و دلآویز مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھاری تعداد میں وادی کا رخ کرتے ہیں، وہیں موسم سرما میں بھی ان کا برف باری اور برف کی سفید چادر میں ملبوس یہاں کے پہاڑوں اور سبزہ زاروں کے نظاروں کا مزہ لینے کے لئے تانتا بندھا رہتا ہے۔

وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ان دنوں سیاح تازہ برف سے لطف اندوز ہونے میں مست ومگن ہیں اور ان کو برف کے ساتھ کھیلتے اور سیلفی اٹھاتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، میں پیر کے روز سیاحوں کو ٹھٹھرتی سردیوں میں برف سے لطف اندوز ہوئے دیکھا گیا۔

گرم لباس میں ملبوس یہ ہشاش بشاش سیاح اپنے بچوں کے ساتھ ایک دوسرے پر برف پھینکتے ہوئے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں. ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ 'پہلی بار میں نے برف باری ہوتے ہوئی دیکھی تو میں بہت خوش ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہر چیز قدرتی طور خوبصورت ہے ہر طرف خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے۔ایک خاتون سیاح نے بتایا 'کشمیر تو سچ مچ جنت کا ٹکڑا ہے اور جنت کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں:

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں برف باری سے لطف اندوز ہونے والے پنجاب کے ایک سیاح نے بتایا کہ 'یہاں چاروں طرف برف ہی برف ہے اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر میں کس قدر خوشی محسوس کر رہا ہوں اس کو بیان کرنے سے قاصر ہوں'۔انہوں نے کہا: 'میں پہلی بار کشمیر آیا ہوں اور اس دوران یہاں برف باری بھی ہوئی جس کا الگ ہی مزہ ہے'۔ فلک نامی ایک خاتون سیاح نے کہا: 'ٹھنڈ بہت ہے اس کا الگ ہی مزہ ہے صحیح معنی میں کشمیر جنت ہے'۔
(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.