ETV Bharat / state

Snowfall in Gulmarg گلمرگ، پیر کی گلی میں تازہ برف باری، لداخ کے کھر دنگلا پاس، چھنگلہ پاس میں بھاری برف باری - گلمرگ افروٹ پہاڑی

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر منگل کو برف باری ہوئی۔Fresh snowfall at Affarwat Gulmarg

Etv Bharatfresh-snowfall-at-affarwat-gulmarg-pir-ki-gali-heavt-snowfall-in-khar-dingla-pass-in-ladakh
گلمرگ، پیر کی گلی میں تازہ برف باری، لداخ کے کھر دنگلا پاس، چھنگلہ پاس میں بھاری برف باری
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 8:42 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے شمالی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر منگل کے روز تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔یونین ٹریٹری لداخ میں بھی تازہ برف باری ہوئی ۔ لہیہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لداخ کے کھر دنگلا پاس، چھنگلہ پاس اور دوسرے اہم سیاحتی مقامات پر بھاری برف باری کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ ان شاہراﺅں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔Fresh snowfall at Affarwat Gulmarg

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔Weather Update JK

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر منگل کو برف باری ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ افروٹ پہاڑی پر یہ رپورٹ فائل کرنے تک دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔

برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔

دریں اثنا منگل کے روز لداخ یونین ٹریٹری میں درمیانہ درجے کی برفباری کے باعث کئی شاہراﺅں پر ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ۔

مزید پڑھیں: Mughal Road Closed after Snowfall: مغل روڈ پر برفباری، شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

ضلع ترقیاتی کمشنر لہیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لداخ کے کھر دنگلا پاس، چنگلہ پاس اور دوسرے اہم سیاحتی مقامات پر بھاری برفباری ہوئی جس کے پیش نظر مسافروں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ ان شاہراﺅں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ برف سے ڈھکی شاہراﺅں پر فور اینڈ فور گاڑیوں کا ہی استعمال کریں تاکہ کوئی حادثات سے بچا جا سکے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.